23 اپریل ، 2020
دنیا بھر میں پھیلی عالمگیر وبا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 49 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 47 ہزار 681 افراداب تک عالمی وبا کا ترنوالا بن چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی میں بھی ہلاک افراد کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 327 ہو چکی ہے۔
اسپین دنیا میں اموات کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 21ہزار 717 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ فرانس میں بھی ہلاک افراد کی تعداد 21 ہزار 340 ہو گئی ہے۔
برطانیہ میں 18 ہزار 100 افراد کورونا وائرس کے باعث اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ جرمنی اور ایران میں بھی 5، 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
چین میں اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 632 جب کہ ترکی میں 2 ہزار 376 ہو چکی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 لاکھ 66 ہزار 446 جب کہ اموات ایک لاکھ 84 ہزار 353 ہو چکی ہیں۔