Time 25 اپریل ، 2020
پاکستان

ملکی تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی پرواز میلبرن کیلیے روانہ

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 300 سے زائد مسافروں کو لے کر خصوصی پرواز آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوئی: ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو: فائل

لاہور سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز 300 سے زائد مسافروں کو لے کر ملکی تاریخ میں پہلی بار میلبرن کے لیے روانہ ہو گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق خصوصی پرواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 300 سے زائد مسافروں کو لے کر آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوئی۔

ترجمان کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز میلبرن کے لیے روانہ ہوئی ہے جب کہ آسٹریلیا سے ایک خصوصی پرواز مسافروں کو لے کر 26 اپریل کو واپس لاہور پہنچے گی۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں تارکین وطن پاکستانیوں کے لیے پی آئی اے بہترین خدمات انجام دے رہی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کے لیے قومی ائیر لائن کی خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں اور اب تک  متعدد ممالک سے  ہزاروں پاکستانیوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :