25 اپریل ، 2020
لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں تعینات پولیس اہلکار بھی وائرس میں مبتلا ہو گئے۔
لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے اور متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے پر مامور 24 پولیس اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران دو علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا گیا، ٹاؤن شپ میں ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 12 مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا، ٹاؤن شپ کا 12 گھروں پر مشتمل علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔
صوفیہ آباد نشتر ٹاؤن میں 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق پر ایک گلی سیل کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق کورونا کیسز کے باعث سیل کیے گئے کچھ علاقے کلیئر ہونے کے بعد کھولے بھی جا چکے ہیں۔