Time 25 اپریل ، 2020
پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش بھی کورونا میں مبتلا

فائل فوٹو: کامران بنگش

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کامران بنگش نے بتایا کہ گزشتہ روز طبیعت کی خرابی پر اسپتال گیا تو صبح 6 بجے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ مثبت آنے پر  اپنے گھر میں قرنطینہ ہوگیا ہوں اور خاندان کے 11 افراد کے بھی ٹیسٹ کرارہا ہوں۔

کامران بنگش کی رپورٹ کا عکس، بشکریہ صوبائی حکومت

واضح رہےکہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے کیسز کی تعداد 1700 سے زائد ہے اور ملک بھر میں سب سے زیادہ 89 ہلاکتیں اسی صوبے میں ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :