پاکستان
Time 27 اپریل ، 2020

وزیر صحت پنجاب میں کورونا کے حقائق چھپارہی ہیں: گرینڈ ہیلتھ الائنس

فائل فوٹو: یاسمین راشد

لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد پر پنجاب میں کورونا کے حقائق چھپانے کا الزام لگایا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے عہدیدار ڈاکٹر سلمان حسیب نےکہا کہ پنجاب کورونا کے لحاظ سے خطرناک ترین بن چکا ہے اور وزیر صحت پنجاب کے حقائق چھپارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز اپنے صوبوں میں اچھا کام کررہے ہیں لیکن پنجاب میں حکومت لاک ڈاؤن کی صلاحیت نہیں رکھتی، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد تسلیم کرچکی ہیں کہ پنجاب میں مئی میں ہلاکتیں ہوں گی۔

ڈاکٹر سلمان حسیب کا کہنا تھا کہ جولائی کے مہینے میں حکومت صوبے کو تباہ و برباد کردے گی۔

’سندھ میں لوکل ٹرانسمیشن کیسز بڑھ رہے ہیں‘

دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سکھر کے صدر ڈاکٹر عبدالواحد عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے کہیں ایسا نا ہو کہ کیسز اتنے بڑھ جائیں کہ ہم پر بوجھ آجائے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بڑی تعداد میں باہر نکلنے لگے تو کیسز میں بھی اضافہ ہوا لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرے کیونکہ اگر اگر اسی طرح کیسز بڑھتے رہے تو آنے والا کل بہت برا ہوگا۔

مزید خبریں :