Time 28 اپریل ، 2020
پاکستان

عاصم باجوہ اور شبلی فراز کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ  نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے دونوں شخصیات کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیا تھا۔

وزیراعظم کی جانب سے  وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو دیا گیا تھا جنہوں نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے شبلی فراز سے حلف لیا۔

مزید خبریں :