Time 29 اپریل ، 2020
دنیا

امریکا میں کورونا سے اموات ویتنام جنگ میں ہلاک امریکیوں سے بھی زیادہ ہو گئیں

امریکا میں کورونا وائرس سے اموات میں ایک بار پھر اچانک اضافہ ہو گیا اور مزید ڈھائی ہزار افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 60 ہزار تک پہنچ گئی۔

امریکا میں عالمگیز وبا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد ویت نام جنگ میں مارے گئے امریکیوں سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

امریکا کے نیشنل آرکائیو کے مطابق ویت نام جنگ میں 58 ہزار 220 امریکی مارے گئے تھے جب کہ امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے اور 10 لاکھ 35 ہزار سے بھی زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

صدر ٹرمپ کے مشیر ڈاکٹر فاؤچی کہتے ہیں کہ لاک ڈاون ختم کیا تو وائرس کے خلاف جنگ میں امریکا کئی ہفتے پیچھے چلا جائے گا۔

انہوں نے کورونا وائرس کو عام زکام سے کئی گنا زیادہ مہلک قراردیتے ہوئے کہا کہ موسم خزاں میں صورتحال بہت بری ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز پہلے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ملک میں اموات کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جلد کورونا کی ویکسین تیار ہو جائے گی اور ہم وبا پر قابو پالیں گے، اگر خزان میں معتدل کورونا آتا تو اس پر کنٹرول کر لیں گے۔

مزید خبریں :