Time 30 اپریل ، 2020
پاکستان

عثمان بزدار کی کورونا ریلیف فنڈ کیلیے ڈاکٹروں کی تنخواہ نہ کاٹنے کی ہدایت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا ریلیف فنڈ کے لیے ڈاکٹروں کی تنخواہ نہ کاٹنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی ہےکہ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہیں ان کی تنخواہ نہ کاٹی جائے، ہم کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔

اضافی تنخواہ کی فائل محکمہ خزانہ کو ارسال

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹروں کو ایک ماہ اضافی تنخواہ دینے کی فائل محکمہ خزانہ کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا معاملہ زیر غور ہے لیکن کن ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینی ہے اس کا جلد فیصلہ کرلیں گے۔

واضح رہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چند روز قبل کرونا مریضوں کا علان کرنے طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :