کاروبار
Time 30 اپریل ، 2020

بیرونی سرمایہ کاروں نے مالی سال کے 9 ماہ میں ایک ارب ڈالر پاکستان سے باہر بھیج دیے

فائل فوٹو

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے 9 مہینوں میں پاکستان سے کمائے گئے ایک ارب ڈالر بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان سے واپس باہر بھیج دیے۔

مرکزی بینک کے مطابق مارچ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان سے کمائے 3 کروڑ ڈالرپاکستان سے باہربھیجے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مارچ میں براہ راست سرمایہ کاری سےکمائے 2کروڑ 55 لاکھ ڈالرواپس بھیجے گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ  پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے گئے 52 لاکھ ڈالرپاکستان سے واپس بھیجے گئے ہیں۔