وزیراعلٰی پنجاب نے ایکسپو قرنطینہ سینٹر میں کورونا مریضوں کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے ایکسپو قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے مریضوں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی اور مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ لاہور ایکسپو قرنطینہ سینٹر میں موجود کورونا کے مریضوں نے ناقص انتظامات کیخلاف احتجاج کیا تھا۔

علاوہ ازیں پنجاب کی آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر تشویش کااظہار کردیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ آج تک مریضوں نے کبھی جلوس نہيں نکالا، لیکن ایکسپو سینٹر قرنطینہ میں بیٹھے ہوئے مریض بطور احتجاج سینٹر سے باہر آ گئے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کا احتجاج ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 مئی کو بُلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :