پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی

حصص بازار میں آج 21 کروڑ شیئرز کے سودے 9.36 ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری  ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 195 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 448 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور آخری سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس 195 پوائنٹس کمی سے 33916 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 21 کروڑ شیئرز کے سودے 9.36 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے کم ہوکر 6372 ارب روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپریل کے مہینے میں 100 انڈیکس 4 ہزار 880 پوائنٹس اضافے سے 34 ہزار 111 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اپریل کے آخری روز کاروبار کے دوران مثبت رجحان رہا تھا اور 100 انڈیکس 952 پوائنٹس کے اضافے سے 34 ہزار 111 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں :