05 مئی ، 2020
میرپورخاص: پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران رات گئے دکانداروں کی اپنے گھروں سے عید کا سامان فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
پولیس کے مطابق تھامس آباد کے علاقے میں بعض دکانداروں نے اپنے گھروں سے سینڈلز، میک اپ اور مصنوعی جیولری سمیت دیگر آئٹمز کی خریدو فروخت کا سلسلہ شروع کیا تو خریداری کے لیے خواتین سمیت شہریوں کا رش لگ گیا۔
اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرخریداروں کے ہجوم کو منتشر کردیا۔
پولیس کے مطابق فی الحال کوئی گرفتاری نہیں کی گئی تاہم گھروں سے اشیاء فروخت کرنے والے افراد کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔