'لاک ڈاؤن میں مجھے گاتے ہوئے بھی جھیلنا پڑے گا': شاہ رخ خان

اداکار شاہ رخ خان نے اپنا گانا ریلیز کیا ہے جسے یوٹیوب پر اب تک 5 لاکھ 67 ہزار 853 بار دیکھا جا چکا ہے۔ فوٹو/ایس آر کے

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے تاکہ لوگ سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے گھروں میں رہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگوں کے پاس بے شمار وقت ہے جس کو متعدد لوگ کھانا بنا کر گزار رہے ہیں تو کوئی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

اس حوالے متعدد اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر لاک ڈاؤن کے دوران اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب حال ہی میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی اپی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنا گانا ریلیز کر دیا ہے۔

شاہ رخ خان نے گزشتہ دنوں اپنا گانا 'سب صحیح ہو جائے گا' ریلیز کیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اس گانے کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

شاہ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنا گانا شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'بھائی لاک ڈاؤن میں مجھے گاتے ہوئے بھی جھیلنا پڑے گا'۔


اداکار شاہ رخ خان نے یہ گانا اس امید میں گایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے موجودہ حالات جلد از جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

شاہ رخ خان کے گانے 'سب صحیح ہو جائے گا' کی موسیقی اور اضافی لیرکس معروف بھارتی ریپیر بادشاہ نے لکھی ہے جسے اداکار شاہ رخ خان نے اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔

بالی وڈ سپر اسٹار کے گانے کا دورانیہ 2 منٹ 33 سیکنڈز ہے جسے یوٹیوب پر اب تک 5 لاکھ 67 ہزار 853 بار دیکھا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :