06 مئی ، 2020
وزیراعظم عمران خان نے بجٹ 21-2020ء کے حوالے سے اپنی معاشی ٹیم سے بریفنگ طلب کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ 21-2020ء کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے اور وزیراعظم نے معاشی ٹیم سے بجٹ پر بریفنگ مانگ لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ وزیراعظم عمران خان کو بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سے مشاورت کے بعد بجٹ پر کام تیز کیا جائے گا جب کہ بجٹ میں عام آدمی اور انڈسٹری کو ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کا مالی سال یکم جولائی سے 30 جون تک ہوتا ہے اور ہر سال جون میں بجٹ پیش کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ 2018 میں حکومت میں آنے کے بعد سے تحریک انصاف حکومت کی جانب سے یہ دوسرا سالانہ بجٹ ہوگا۔