Time 07 مئی ، 2020
دنیا

کورونا کے بعد امریکا میں ہر پانچواں بچہ خوراک کی کمی کا شکار

 پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اپنے 12 سال سے چھوٹی عمر کے بچوں کو مناسب خوراک نہیں دے پا رہیں: امریکی ماؤں کا شکوہ۔ فوٹو: فائل

عالمگیر وبا کورونا کے بعد امریکا میں ہر پانچواں بچہ خوراک کی کمی کا شکار ہو گیا ہے۔

برووکنگ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے کرائی گئی تحقیق کے مطابق 17 اعشاریہ 4 فیصد ماؤں کا کہنا ہے کہ وہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اپنے 12 سال سے چھوٹی عمر کے بچوں کو مناسب خوراک نہیں دے پا رہیں اور یہ اعداد و شمار 2008 کے مالی بحران سے بھی زیادہ بد تر ہیں۔

محتاط اندازوں کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے بعد 3 کروڑ امریکی محنت کش بے روز گار بھی ہو چکے ہیں۔

امریکا میں بے روزگاری سے متعلق رپورٹ جمعہ کو جاری کی جائے گی، توقع ہے کہ رپورٹ میں بے روز گاری کی شرح میں 20 فیصد اضافہ بتایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس وقت کورونا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہی ہیں جہاں اب تک 74 ہزار 807 افراد ہلاک اور 12 لاکھ 63 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :