دنیا
Time 08 مئی ، 2020

بھارت میں ٹرین کی زد میں آکر 17 مزدور ہلاک

حادثہ اس وقت پیش آیا جب مال گاڑی ٹریک پر سوئے ہوئے مزدوروں کو کچلتی ہوئی چلی گئی: بھارتی میڈیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مہاراشٹر ا کے شہر اورنگ آباد میں مال گاڑی کی زد میں آ کر 17 مزدور ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے مزدور بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے واپس آ رہے تھے کہ طویل سفر کے باعث رات کو آرام کی غرض سے خالی ریلوے ٹریک پر سو گئے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح سوا 5 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب مال گاڑی ٹریک پر سوئے ہوئے مزدوروں کو کچلتی ہوئی گئی اور تمام مزدور ہلاک ہو گئے۔

مال گاڑی کے ڈرائیور نے بریک لگا کر ٹرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑی مزدوروں کو کچلتے ہوئے آگے نکل گئی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر ریلوے خود صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :