فلور ملز ایسوسی ایشن کی بلوچستان میں ملز بند کرنے کی دھمکی

فائل فوٹو

کوئٹہ: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر سید صالح آغانے کہا ہے کہ صوبے میں آٹے اور گندم کا بحران پیدا کرنے کے لیے حکومت نے دفعہ 144 لگا کر بین الاصوبائی سطح پر پابندی عائد کر دی ہے لہٰذا حکومت اس سلسلے میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے ورنہ منگل سے بطور احتجاج فلور ملز کو بند کریں گے۔

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید صالح آغا نے کہا کہ اس وقت بلوچستان فلور ملز کے پاس صرف 3دن کا کوٹہ ذخیرہ رہ گیا ہے، حکومت بلوچستان نہ تو محکمہ خوراک کے ذریعے خریداری کرتی ہے اور نہ ہی فلورملز کو اجازت دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ اس سال 2020اور 2021 کے لیے حکومت بلوچستا ن نے صرف 10لاکھ بوری گندم خریدنے کا ٹارگٹ دیا ہے جوکہ صوبے کی ضرورت کے مطابق بہت کم ہے حکومت کو اس وقت ایک کروڑ گندم خریدنا ہوتا تھا۔

سید صالح آغا کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات حل نہیں کیے اور بین الصوبائی پابندی ختم کرکے ہمیں گندم خریدنے کی اجازت اور ملک کی دیگر صوبوں کی طرح پالیسی نہیں دی گئی تو بلوچستان کے تمام فلو ر ملز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیں گے۔

مزید خبریں :