شیخوپورہ میں گندم کی کٹائی کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ سے 8 افراد قتل

شیخوپورہ میں کھیتوں میں کام کے دوران گندم کی کٹائی کے معاملے پر 2 گروہوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک افراد کی تعداد 8 ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں کھاریانوالہ فیصل آباد روڑ پر گندم کے کھیتوں میں کٹائی کے دوران دو گروپوں میں لڑائی ہوئی، ایک گروہ کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخوپورہ میں 7 افراد کے قتل کے واقعے پر مقتولین کے حامیوں نے مخالفین کے گھروں پر دھاوا بول دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملزمان نے مخالفین کے گھروں پر پیٹرول اور مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی، امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعےمیں زخمی ایک اور شخص دم توڑ گیا ہے جس کے بعد ہلاک افرادکی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی اور ایک ماہ قبل بھی دونوں فریقین کے درمیان بچوں کی لڑائی کے معاملے پر تین مقدمات درج ہوئے تھے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں :