Geo News
Geo News

Time 09 مئی ، 2020
دلچسپ و عجیب

سیاح کو مگر مچھ کے ساتھ سیلفی لینے کا شوق مہنگا پڑ گیا

ویڈیو اسکرین گریب

مگرمچھ کے ساتھ سیلفی لینے کے شوق میں ایک شخص اپنا موبائل فون ہی گنوا بیٹھا۔

سیلفی لینے کا بخار ہر شخص کے سر پر چڑھا رہتا ہے لیکن بعض اوقات اس شوق میں لینے کے دینے بھی پڑ جاتے ہیں۔ 

کچھ ایسا ہی ایک سیاح کے ساتھ بھی ہوا جو ایک مگر مچھ کے بچے کے ساتھ سیلفی کے شوق میں نزدیک پہنچا لیکن بچے نے ایسی انگڑائی لی کہ بے چارے سیاح کے ہاتھ سے موبائل چھوٹ کر سیدھا پانی میں جا گرا اور غائب ہوگیا۔