09 مئی ، 2020
عالمی اداراہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور کورونا کی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
عالمی اداراہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے پاکستان کے تمام صوبوں میں روزانہ کتنے افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ ٹیسٹ صوبہ پنجاب میں ہو رہے ہیں جہاں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کے لیے کل 23 لیبارٹریاں فعال ہیں۔
صوبہ پنجاب میں روزانہ کورونا وائرس کے 5 ہزار 810 ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان میں پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جہاں کورونا کے ٹیسٹ کے لیے 13 لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں۔
صوبہ سندھ میں روزانہ کورونا وائرس کے 5 ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو رہے ہیں جہاں 7 لیبارٹریاں دن رات مصروف ہیں۔
اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے 2 ہزار 756 ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے 8 لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں اور صوبے میں روزانہ ایک ہزار 788 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
رقبے کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے صرف 2 لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں۔
بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر 894 افراد کے کووڈ 19 کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
آزاد جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے 3 لیبارٹریاں فعال ہیں اور روزانہ 188 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے 2 لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر 160 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔