پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا

پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین عبدالرؤف مختار نے کہا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 35 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 سے بڑھ کر 840 روپے کا ہوجائے گا۔

آٹے کی نئی قیمت کا اطلاق پیر سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم مہنگی ہونے کے باعث کیا جا رہا ہے، اِس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1450 روپے فی من ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملک بھر میں گندم کے بحران کے باعث آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو تک جا پہنچی تھی۔

مزید خبریں :