ہمایوں سعید اور نعمان اعجاز کا ایک دوسرے پر طنز

فوٹو: فائل

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار نعمان اعجاز اور ہمایوں سعید کے درمیان اداکاری کو لے کر لفظی تکرار  ہو گئی۔

اس تکرار کا آغاز اس وقت ہوا جب گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکار نعمان اعجاز کا لائیو سیشن کے دوران ایک کلپ وائرل ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں اداکار نعمان اعجاز کو ہمایوں سعید کی اداکاری پر طنزیہ تبصرہ کرتے دیکھا گیا۔

اداکار نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ 'وقت کے ساتھ لوگ بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں لیکن ہمایوں ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے'۔

نعمان اعجاز نے ہمایوں سعید کی اداکاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ اگر ہمایوں سعید اِسی طرح محنت کرتے رہے تو وہ ایک دن ضرور حادثاتی طور پر اداکاری سیکھ جائیں گے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا اللّہ پاک پر پورا ایمان ہے اور انسان کو اللّہ کی ذات سے مایوس نہیں ہونا چاہیے، انشاء اللّہ ہمایوں کو بھی ایک دن کام آجائے گا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر ہمایوں سعید کے مداحوں نے نعمان اعجاز کے اس بیان پر خفگی کا اظہار بھی کیا۔

نعمان اعجاز کے اس تبصرے کے بعد اداکار ہمایوں سعید نے بھی رد عمل کا اظہار کیا اور انہوں نے بھی ایک ٹی وی شو کے دوران نعمان اعجاز پر مذاحیہ انداز میں ہی طنز کیا۔

شو کے دوران میزبان نے ہمایوں سعید سے کہا کہ میرے پہلے ڈرامے میں آپ نے میرے والد کا کردار ادا کیا تھا جس پر ہمایوں سعید نےکہا کہ 'نعمان اعجاز بھی میرے پہلے ڈرامے میں میرے ابا بنے تھے اور آج بھی وہ میری فلم میں میرے ابا ہی بنیں گے'۔

مزید خبریں :