'ارتغرل غازی' پاکستان میں ترکی سے بھی زیادہ مقبول

ترکی کے تاریخی ڈرامے کی پہلی قسط کو یکم رمضان کو نشر کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہر جگہ اس ڈرامے کے چرچے زبان زد عام ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ترکی کا مقبول ترین تاریخی ڈرامہ 'ارتغرل غازی' پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی ہوم پر نشر کیا گیا جس نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی۔

ترکی کے تاریخی ڈرامے کی پہلی قسط کو یکم رمضان کو نشر کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہر جگہ اس ڈرامے کے چرچے زبان زد عام ہیں۔

'15  روز میں 10 لاکھ فالوورز کا ریکارڈ'

ڈرامے کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور 'ارتغرل غازی' کے یوٹیوب چینل پر صرف 15 روز میں 10 لاکھ سسکرائبرز ہو گئے جب کہ ڈرامے نے پاکستان میں تمام تر ریکارڈز توڑ دیے اور اس کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر ایک کروڑ 41 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

یوٹیوب پر 10 لاکھ سسکرائبرز کے علاوہ ارتغرل غازی تقریباً روزانہ ہی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر سر فہرست نظر آتا ہے۔

'پاکستان میں ارتغرل کی مقبولیت نے ترکی کو پیچھے چھوڑ دیا'

ترکش ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے کامیابی میں ترکی کو ہی پیچھے چھوڑدیا۔

ارتغرل غازی کے ترکش چینل پر ڈرامے کی پہلی قسط کو 5 سالوں میں 1 کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا گیا جب کہ اگر پاکستان کی بات کی جائے تو ارتغرل غازی کے پاکستانی یوٹیوب چینل پر ڈرامے کی پہلی قسط کو صرف دو ہفتوں میں ہی ایک کروڑ 13 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔     


'ارتغرل غازی کیلئے نیا ریکارڈ بنانے پر  پُر امید'

اس ضمن میں ترکش ریڈیو ٹیلی ویژن (ٹی آر ٹی) ڈیجیٹل ریڈیو اور ٹی وی کے ڈائریکٹر ریاض منٹی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک ٹوئٹ بھی کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ڈرامہ سیریل ارتغرل کے مداحوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ' آپ سب نے مل کر ایک مہینے میں اس یوٹیوب چینل کو سب سے زیادہ فالو کرنے والا چینل بنانا ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہمارے چینل پر 60 لاکھ سے زائد لوگ وزٹ کر چکے ہیں لیکن اب ہمیں آپ کی ضرورت ہے تاکہ آپ اس چینل کو سب سے زیادہ فالو کیے جانے والا چینل بنادیں'۔

'سوشل میڈیا پر ارتغرل کے مداح ریکارڈ توڑنے کیلئے پرجوش'

سوشل میڈیا پر مداح ترکش ڈرامہ سیریل ارتغرل کے یوٹیوب چینل پر کم دنوں میں سب سے زیادہ سسکرائبرز  کے ریکارڈ کو بنانے کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر 'ارتغرل یوٹیوب ریکارڈ' ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

تاریخی ترکش  ڈرامے کو پاکستان میں اتنی مقبولیت کیوں ملی؟

ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' کی کہانی تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی ہے، جب کہ ڈرامے کی کہانی مسلمانوں کو در پیش مسائل کے حل کے لیے مسلم اسکالر اور اسلامی فقہ کے کردار پر زور دیتی ہے۔

ڈرامے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل 'ارتغرل غازی' کو ترکش سمیت متعدد زبانوں میں ڈب کر کے مختلف ممالک میں نشر کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال ترکش ڈرامے 'ارتغرل غازی' سے متاثر ہو کر ایک میکسیکن جوڑے نے اسلام قبول کیا تھا۔

اسلام قبول کرنے والے میکسیکن جوڑے کا کہنا تھا کہ ’ہم ترکی کے ڈرامے ارتغرل اور اس ملک کی دنیا بھر میں انسانی خدمت کے اقدامات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔‘

مزید خبریں :