دنیا
Time 11 مئی ، 2020

بھارت اور نیپال کے درمیان نیا زمینی تنازع کھڑا ہو گیا

بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ نیپال کی ملکیت میں آنے والے کسی بھی حصے میں کسی قسم کی تعمیر سے باز رہے: نیپالی وزیر خارجہ۔ فوٹو: اے این آئی/فائل

بھارت نے حال ہی میں کیلاش منسا روور لنک روڈ کا افتتاح کیا تھا جس پر نیپال نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے۔

لنک روڈ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے پتھورا گڑھ کو لپولیخ پاس سے ملاتا ہے اور نیپال کا دعویٰ ہے کہ لپو لیخ پاس اس کی ملکیت ہے۔

اترکھنڈ لپولیخ پاس لنک روڈ کی 4 کلو میٹر کی روڈ پر ابھی کام باقی ہے اور روڈ کا افتتاح رواں برس میں ہونا ہے لیکن نیپال کی جانب سے زمین کی ملکیت کے دعوے سے لنک روڈ کی تعمیر کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

اس حوالے سے نیپال کے وزیر خارجہ پرادیپ کمار گیا والی کا کہنا ہے ہم نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ نیپال کی ملکیت میں آنے والے کسی بھی حصے میں کسی قسم کی تعمیر سے باز رہے۔

نیپال کے وزیر خارجہ کا بیان بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے لنک روڈ کو عوام کے استعمال کے لیے کھولنے کی تقریب کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

دوسری جا نب بھارت نے بھی نیپال کے زمینی ملکیت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لنک روڈ کا افتتاح پہلے سے موجود روٹ پر کیا گیا ہے اور یہ بھارت کی ملکیت ہے۔

بھارتی ردعمل پر نیپال کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم زمینی تنازع کے حل سفارتی ڈائیلاگ کے ذریعے سے حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کاغذات، فیکٹس اور تاریخی معاہدوں کی روشنی میں زمینی تنازع کو حل کریں۔

مزید خبریں :