کورونا اور لاک ڈاؤن سے نفسیاتی مسائل، سندھ میں مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن قائم

فائل فوٹو: مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا اور لاک ڈاؤن سے  پیدا ہونے والی نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے سندھ مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن قائم کردی۔

ہیلپ لائن کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث لوگوں میں دماغی امراض جنم لے رہے ہیں، ہیلپ لائن کے ذریعے اضطراب، افسردگی اور دیگر نفسیاتی مسائل کا شکار لوگوں کو مدد فراہم کی جائے گی جب کہ دماغی تناؤ اور پیچیدگیوں کی صورتحال میں ہیلپ لائن سے مدد لی جاسکتی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ جناح اسپتال کراچی کے نفسیاتی وارڈ کے لیے ہیلپ لائن 642_117_111_021 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے اور 642_117_111 پر 022 کوڈ کے ساتھ سرکاواجی جہانگیر انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری حیدرآباد سے رابطہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا نمبرز پر صبح 8 بجے سے شام 3 بجے تک ماہرینِ نفسیات عوام کی مدد اور رہنمائی کے لے حاضر رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کریم خواجہ کے ہیلپ لائن کے انعقاد کی کاوش کو سراہا۔

مزید خبریں :