Can't connect right now! retry

کاروبار
13 مئی ، 2020

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر نیچے آگئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر نیچے آگئیں اور  ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 58 سینٹ کمی کے بعد 29.4 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران یو ایس کروڈ 39 سینٹ کمی کے بعد 25.39 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کی وجہ مختلف ملکوں کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے اقدامات ہیں اور  ان خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں ہونے والی گراوٹ نے سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان کا مثبت اثر بھی زائل کردیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی دوسری لہر آنے کے خدشات کا سبب چین اور جنوبی کوریا سے آنے والی خبریں ہیں جن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں دوبارہ کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM