Time 13 مئی ، 2020
کھیل

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے بعد قومی ون ڈے ٹیم کے بھی کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ایک روزہ میچوں کے لیے بھی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بابراعظم کو ایک روزہ میچوں کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

بابراعظم پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بھی کپتان ہیں جب کہ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ بابراعظم سے قبل وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد قومی ٹیم کے کپتان تھے تاہم پہلے ان سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت لی گئی اور پھر اب ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی بابر اعظم کو بنا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :