پارلیمانی ایام کے 130 پورے نہ ہوئے تو آئين کی خلاف ورزی ہوگی: ن لیگ کا اسپیکر کو خظ

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمانی ایام پورے کرنے سے متعلق شیڈول طلب کر لیا۔

مسلم لیگ (ن) کے  پارلیمانی لیڈرخواجہ آصف نے اسپیکر کو خط لکھا ہے جس کے مطابق آئین کے تحت سال میں قومی اسمبلی اجلاس کے 130 دن پورے کرنا ضروری ہے اور ابھی تک قومی اسمبلی کے 77 دن ہوئے ہیں جبکہ 53 ایام باقی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے  قومی اسمبلی کے ایام پوری ہونے کی آئینی ذمہ داری کیسے پوری کی جائے گی؟ اگر قومی اسمبلی کے پارلیمانی ایام پورے نہ ہوئے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ 

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا سیشن طے کردہ ضابطہ کار کے تحت جاری ہے جس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کررہے ہیں۔

مزید خبریں :