ملک میں کورونا سے مزید 40 اموات، 1527 نئے کیسز سامنے آگئے

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 873 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 40121 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 305 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 268 اور پنجاب میں 252 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 36، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 359،264
صحتیاب مریض: 
10،800 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 1527 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 40 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن میں سندھ سے 674 کیسز 13 ہلاکتیں، پنجاب میں 383 کیسز اور 7 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 169 کیسز 14 ہلاکتیں، بلوچستان 234 کیسز 6 ہلاکتیں، اسلام آباد 55 کیسز ، گلگت بلتستان میں 9 کیسز اور کشمیر سے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ

آج بروز ہفتہ سندھ سے کورونا وائرس کے مزید 674 کیسز اور 13 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4467 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 674 نئے کیسز سامنے آئے اور 13 ہلاکتیں بھی ہوئی۔

صوبے میں نئے کیسز کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 15590 اور اموات 268 ہوگئی ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں آج کورونا کے 234 کیسز اور 6 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق صوبائی کورونا پورٹل پر کی گئی۔

پورٹل کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 2544 اور ہلاکتیں 36 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ صوبےمیں 417 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 55 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 921 ہو گئی ہے جب کہ ایک ہلاکت کے بعد دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 108 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 76 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں ہفتے کو کورونا کے مزید 7 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 252 ہوگئی۔ 

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مزید 383 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 14584 تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں 4838 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں ہفتے کو کورونا کے مزید 169کیسز رپورٹ ہوئے اور 14 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے کی۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 5847 اور ہلاکتیں 305 ہوگئی ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ پشاور میں 4، مردان 2 اور صوابی میں ایک ہلاکت ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق مزید 86 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1699 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ہفتے کو مزید 9 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 527 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق مہلک وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 348 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال


مزید خبریں :