وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 6 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا

عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران تمام کاروبار، عوامی مقامات، مارکیٹیں بندرہیں گی،وزارت داخلہ،فوٹو:فائل

وفاقی وزارت داخلہ نے عید الفطر پر چھ روز کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کی چھٹیاں جمعہ 22 مئی سے جمعرات 27 مئی تک ہوں گی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران تمام کاروبار، عوامی مقامات، مارکیٹیں بند رہیں گی اور صرف میڈیکل اسٹورز اور ضروری اشیاء کی دکانیں کھولی جائیں گی۔

 دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر پر ایک ہفتہ کی چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب میں 25 مئی سے 31 مئی تک چھٹیاں ہوں گی جب کہ عید کی چھٹیوں کے دوران پارکس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے منظوری کے بعد نوٹیفکشن جاری ہوگا۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا۔

مزید خبریں :