17 مئی ، 2020
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو معطل کردیا گیا۔
میئر اسلام آباد کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے معطل کیا گیا اور کابینہ ارکان نے سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔
میئر شیخ انصر کو اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت معطل کیا گیا ہے اور ان کی یہ معطلی 90 روز کے لیے ہے۔
معطل کرنے کا مقصد شیخ انصر کے خلاف صاف شفاف انکوائری کرنا ہے جبکہ وفاقی وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ شیخ انصر 2016 میں اسلام آباد کے میئر منتخب ہوئے تھے۔