18 مئی ، 2020
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر صوبوں میں گورنر راج کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔
ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ ملک دشمن عناصر کا پروپیگنڈا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اِس وقت جب کورونا وائرس سمیت دوسرے مسائل کے حل کے لیے بھر پور اور کامیاب کوششیں کررہی ہے ایسے میں کچھ شر پسند عناصر اس طرح کی افواہیں پھیلا کے حکومت کی توجہ بٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔