دنیا
Time 18 مئی ، 2020

ماسک نہ پہننے پر 55 ہزار ڈالر جرمانہ

قطر میں ماسک نہ پہننے پر تین سال قید یا 55 ہزار امریکی ڈالر جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف ممالک میں کیے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے تاہم عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا جا رہا ہے۔

قطر میں اس وقت کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار جب کہ 15 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

خلیجی ملک نے کورونا کے کیسز کو بڑھنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے طورپر گھر سے نکلنے کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔

حکام کے مطابق گھر سے کسی بھی کام کے لیے نکلنے کے لیے ماسک پہننا ضروری ہو گا سوائے ان افراد کے جو اپنی گاڑی میں اکیلے سفر کر رہے ہوں۔

قطری حکام کے مطابق ماسک نہ پہننے پر 55 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ یا تین سال قید کی سزا ہو گی۔

مزید خبریں :