Time 19 مئی ، 2020
صحت و سائنس

لاک ڈاؤن: گھر سے کام کرنیوالے افراد کیلئے چند ہدایات

فائل فوٹو

کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے شمار افراد گھر پر رہ کر کام کر رہے ہیں اور ایسے میں انہیں دشواریوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گھر پر کام کرنے میں دشواری کی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ ہم میں سے بہت ہی کم لوگوں کے گھروں میں کوئی ایسی آرام دہ جگہ نہیں ہوگی جہاں ہم آرام سے لگا تار 8 گھنٹے بیٹھ کر کام کریں۔

گھر میں آرام دہ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں کمر، گردن اور کندھوں میں تکلیف کا سامنا ہوگا۔

ان تمام تر تکالیف سے بچاؤ اور انہیں کم کرنے کے لیے آج ہم آپ کو گھر میں کام کرنے کے حوالے سے چند ہدایات دیں گے۔

8 گھنٹے لگاتار بیٹھ کر کام کرنے والے لوگوں کو چاہیے کہ وہ کام کے دوران ہر آدھے گھنٹے بعد تقریباً 3 سے 4 منٹ کھڑے ہوں یا ہلکی پھلکی چہل قدمی کریں۔

کرسی پر بیٹھے بیٹھے گردن اور ہاتھوں کی چند ورزش کرنے سے بھی آپ کی کمر اور گردن میں تکلیف نہیں ہوگی۔

کام کرتے دوران ضروری ہے کہ آپ کا لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر آپ کی آنکھوں کے بالکل سامنے رکھا ہو، زیادہ اوپر یا زیادہ نییچے لیپ ٹاپ رکھ کر کام کرنے سے آپ کی آنکھوں اور سر میں درد ہوسکتا ہے۔

کام کرتے دوران اپنی کمر کے پیچھے کوئی تکیہ رکھ لیں اس طرح کرنے سے بھی آپ کو کام کرتے دوران آرام ملے گا۔

کام کرتے دوران ضروری ہے کہ آپ اپنے پوسچر کو نہ خراب کریں اور جھک کر نا بیٹھیں ایسا کرنا گردن میں تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید خبریں :