Time 19 مئی ، 2020
پاکستان

بےروزگارسیاسی لیڈران نے آج پھر گورنر راج کا شوشہ چھوڑا ہے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گورنر راج کا شوشہ کئی بار چھوڑا گیا، آرٹیکل 235 میں نہیں، 234 میں ایمرجنسی کا ذکر ہے ، سندھ کی اپوزیشن الزام تراشی کی سیاست کرررہی ہے۔

خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی نے آرٹیکل 235 کےتحت سندھ میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی صورتحال تیزی سےخراب ہورہی ہے، سندھ میں گورنر راج لگانےمیں کوئی خرابی نہیں،صوبے میں آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

فدوس شمیم کے اس بیان پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گمبٹ میں سندھ حکومت نےاسپتال بنایا، جہاں مفت علاج کیا جاتا ہے، بیرون ملک سے لوگ 'سائبر نائف' میں علاج کیلئے آتے ہیں، کام اگرکوئی کررہا ہےتووہ سندھ حکومت کررہی ہے.

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بےروزگارسیاسی لیڈران نے آج  پھر گورنر راج کا شوشہ چھوڑا ہے، پائپ پینے سے پڑھے لکھےنہیں ہوتے، آرٹیکل 235 نہیں، 234 میں گورنرراج کا ذکر ہے، انہیں آرٹیکل تک کا نہیں پتا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلےسال بھی این ایف سی کا شارٹ فال تھا، اللہ پاک فردوس شمیم نقوی کو کوئی روزگار دے، یہ فارغ لوگ ہیں، ہر روز پریس کانفرنس کردیتےہیں،فردوس شمیم نقوی کیلئے وزیراعلیٰ سےبات کروں گا تاکہ انہیں کسی کام پرلگا دیں۔

مزید خبریں :