دنیا
Time 20 مئی ، 2020

کورونا سے متعلق ڈیٹا میں ہیرا پھیری سے انکار پر سائنسدان نوکری سے برطرف

امریکی ریاست فلوریڈا میں کورونا سے متعلق ڈیٹا پورٹل بنانے والی سائنسدان کو اعدادو شمار میں ہیرا پھیری سے انکار  پر محکمہ صحت سے برطرف کردیا۔

سائنسدان ربیکا جونز نےامریکی نیوزنیٹ ورک کو کی گئی ای میل میں بتایا کہ انہوں نے اکیلے دو زبانوں میں الگ الگ ایپلی کیشنز تیار کیں جن میں 6 منفرد نقشوں کے ذریعے 5 لاکھ افراد کا ڈیٹا یکجا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیٹا یکجا کا  مقصد فلوریڈا کے لوگوں اور تحقیق کاروں کو کورونا کی حقیقی صورتحال  بتانا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ اس کے لیے انہوں نے بلامعاوضہ دوماہ تک 16 سولہ گھنٹے کام کیا، اس کے باوجود صرف ڈیٹا میں تبدیلی سے انکار پر انہیں فلوریڈا کے محکمہ صحت میں گرافک انفارمیشن سسٹم مینیجر کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

ربیکاجونز نے تحقیق کاروں کو خبردارکیاکہ وہ ان کےپورٹل سے ڈیٹا لینے میں احتیاط کریں کیونکہ اس میں متوقع طورپر تبدیلیاں کردی جائیں گی۔

مزید خبریں :