ملک میں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ، 2203 نئے کیسز بھی رپورٹ

اموات کی مجموعی تعداد 1017 ہو گئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 47979 تک پہنچ گئی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1017 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 47979 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 351 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 316 اور پنجاب میں 297 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 38، اسلام آباد 10، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 414,254
صحتیاب مریض: 
13,101 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

آج ملک بھر سے کورونا کے مزید 2203 کیسز  اور 31 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ سندھ سے 17 ہلاکتیں اور 1017 کیسز ، پنجاب سے 697 کیسز اور 7 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 261 کیسز 6 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 104 کیسز  ایک ہلاکت، بلوچستان سے 83 کیسز، گلگت بلتستان سے 23 کیسز اور آزاد کشمیر سے 18 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 104 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کی تصدیق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کی گئی۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1138ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 151 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورنا کے مزید 18 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 77 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

آج سندھ میں کورونا وائرس سے 17 افراد جاں بحق اور 1017 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے سبب انتقال کرنے والوں کی تعداد 316 ہو گئی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت 127 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس میں سے 32 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6164 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1017 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 964 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 904 مزید مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہو گئی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں بدھ کو کورونا کے مزید 697 کیسز اور 7 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 17382 ہوگئی ہے جب کہ 297 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

صوبے میں اب تک 5112 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے بدھ کو کورونا کے مزید 83 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2968 ہوگئی ہے جب کہ 38 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 636 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 351 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 261 کیسز بھی سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 6815 ہوچکی ہے۔

کے پی میں 2130 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

بدھ کو گلگت بلتستان میں مزید 23 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 579 ہو گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 402 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں اور 173 زیر علاج ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال