کھیل
Time 20 مئی ، 2020

قومی کرکٹر وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکباد کا تانتا بندھ گیا۔

وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔

قومی کرکٹر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'میں اور میرے خاندان نے آج حورین سکندر کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا ہے، حورین میری دوسری بیٹی کا نام ہے، اللہ کا شکر ہے کہ وہ میری ہاتھوں میں ہے'۔

وہاب ریاض نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ 'اس وقت جب میں یہ ٹوئٹر پیغام دینے میں مصروف ہوں ، میری اہلیہ میرے ساتھ موجود ہیں جب کہ دوسری بیٹی کی پیدائش پر ہم بے انتہا خوش ہیں جسے میں بیان نہیں کر رسکتا'۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی خوشی بیٹی کی پیدائش کی خوشی کے مقابلے کے لائق نہیں ہے کیونکہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے والدین پر رحم فرماتا ہے جن کے پاس بیٹیاں ہوں۔

قومی کرکٹر نے اس لمحے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آج میرے والدین میرے ساتھ ہوتے اور اسے اپنی گود میں اٹھاتے۔

وہاب ریاض کو بیٹی کی پیدائش پر قومی کھلاڑی سمیت متعدد معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینےکا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :