20 مئی ، 2020
برازیل میں کورونا وائرس کے باعث ایک روز میں ریکارڈ ہلاکتوں کے بعد لاطینی امریکی ملک دنیا میں کورونا کیسز کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔
برازیل میں گزشتہ روز ریکارڈ 1179 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعدد 17 ہزار 971 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 885 ہو گئی۔
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کے مخالف برازیلین صدر جیئر بولسونارو ک کو انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔
وینزویلا نے ملک میں کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد برازیل اور کولمبیا کے ساتھ جڑی اپنی سرحدیں بند کر دیں۔
چین نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن بیجنگ پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے اس کی ساکھ متاثر کرنے کے ساتھ عالمی ادارہ صحت کو دھمکیاں دے کر اس کی کارکردگی کو بھی متاثر کر رہا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 49 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 3 لاکھ 24 ہزار 970 افراد ہلاک جب کہ 19 لاکھ 60 ہزار 500 سے زائد لوگ صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔