20 مئی ، 2020
وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی اور قومی سلامتی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور،کورونا وائرس کی وبا کی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔