دنیا
Time 21 مئی ، 2020

ایران کا عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کھولنے کا اعلان

ایران میں کورونا کے 2 ہزار 392 نئے مریض سامنے آگئے تاہم ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کھول دیے جائیں گے۔

ایرانی وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار سے بڑھ گئی۔

ایرانی وزیرصحت کے مطابق ایران میں 24 گھنٹوں کے دوران 66 اموات بھی سامنے آئیں جس کے بعد مجموعی اموات 7 ہزار249 ہوگئیں۔

خیال رہے کہ دنیا میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 9 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ دنیا کے 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں اور کورونا کی بیماری سے صحتیاب ہونےوالوٕں کی تعداد 20 لاکھ37 ہزارسے زیادہ ہے۔

ایران کا عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کھولنے کا اعلان

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کو لوگوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔

حسن روحانی نے کہا کہ تمام مقدس مقامات کو حفاظتی اصولوں کے تحت کھولاجائے گا، حفاظتی اصولوں پر سب کو عمل کرنا ہوگا۔

ایران میں کورونا کیسز بڑھنے پر مارچ میں تمام مزارات اور مقدس مقامات کو بند کردیاگیاتھا۔

مزید خبریں :