Can't connect right now! retry

پاکستان
22 مئی ، 2020

سندھ میں آج سخت لاک ڈاؤن نہیں ہوگا

کراچی: سندھ حکومت نے آج صوبے میں سخت لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کا کہنا ہےکہ آج جمعتہ الوداع کو صوبے میں سخت لاک ڈاؤن نہیں ہوگا اور  مساجد میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات ہوں گے۔

سندھ حکومت نے کہا ہےکہ شہری وفاقی حکومت کے ایس اوپیز کے تحت نماز کی ادائیگی کرسکتے ہیں جب کہ  نماز کے مقامات پر نشانات اور انتظامات ہوں گے۔

سندھ حکومت نے دو روز قبل صوبے میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات اور عید کی نماز کی اجازت دی تھی۔

واضح رہےکہ اس سے قبل سندھ میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی تھی اور دوپہر 12 سے ساڑھے تین تک سخت لاک ڈاؤن کیا جاتا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM