پاکستان میں کورونا سے مزید 35 اموات، 2498 نئے کیسز بھی سامنے آگئے

اموات کی مجموعی تعداد 1087 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 52018 تک پہنچ گئی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 35 افراد انتقال کرگئےجس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1087 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 52018 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 381 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 340 اور پنجاب میں 310 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 445،987
صحتیاب مریض: 
15،201 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 2498 کیسز اور 35 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 959 کیسز اور 4 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 236 کیسز اور 16 ہلاکتیں، پنجاب 1073 کیسز 13 ہلاکتیں، بلوچستان سے 124 کسیز، اسلام آباد 91 کیسز ، آزاد کشمیر سے 10 کیسز اور گلگت بلتستان سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ میں آج کورونا کے مزید 959 کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6023 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 959 نئے کیسز ظاہر ہوئے  جب کہ مزید 4 مریض انتقال بھی کرگئے۔

وزیراعلیٰ کےمطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 20،883 اور اموات 340 ہوچکی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ مزید 690 مریض کورونا سے صحتیاب ہوگئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7015 ہوگئی ہے، مراد علی شاہ

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1073 کیسز اور 13 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کےمریضوں کی مجموعی تعداد 18455 اور ہلاکتیں 310 ہوگئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا سے 5312 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 91 کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1326 جب کہ اموات 12 ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 151 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورنا کے مزید 10کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 158 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 79 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے جمعے کو کورونا کے مزید 124 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3198 ہوگئی ہے جب کہ 39 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 762 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں جمعے کو کورونا وائرس سے مزید 16افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 381 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 236 کیسز بھی سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 7391 ہوچکی ہے۔

کے پی میں 2297 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

جمعے کو گلگت بلتستان میں مزید 5 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 607 ہو گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 427 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں اور 176 زیر علاج ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال