لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 3 افراد زخمی

فائل فوٹو

لاہور: راوی روڈ اور بادامی باغ میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق راوی روڈ پر سائیکل پر سوار دو دوست احمد اور وسیم کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گئے  جب کہ بادامی باغ کے علاقے میں حسن نامی نوجوان ماتھے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوا۔

تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

پتنگ بازی سے زخمی ہونے والے علاقوں میں تعینات ایس ایچ اوز کے خلاف تاحال کاروائی نہیں کی گئی ہے۔

مزید خبریں :