Geo News
Geo News

Time 22 مئی ، 2020
پاکستان

حکومت کی اجازت کے بعد ملتان میں بھی بند مزارات کھول دیے گئے

فائل فوٹو

حکومت پنجاب کی اجازت کے بعد ملتان میں بھی بند مزارات کو کھول دیا گیا۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے فوری طور پر حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ملتان کے تمام درباروں کو کھول دیا گیا۔

 درگاہ حضرت بہاؤالدین زکریا ،حضرت شاہ رکن الدین عالم اور درگا شاہ شمس تبریز کے درباروں پر کلورین والے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا جب کہ درگاہ مین آنے والے زائرین کے ہاتھوں کو دھونے کا بھی انتظام کیا گیا۔

درگاہوں کی انتظامیہ کو سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کی بھی سختی سے ہدایات کی گئی ہیں۔

ادھر درگاہ کھلتے ہی زائرین کی جانب سے درگاہوں پر حاضری کے بعد عبادات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مزید خبریں :