ملک میں کورونا سے مزید 44 ہلاکتیں، 2410 نئے کیسز رپورٹ

اموات کی مجموعی تعداد 1131 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 54428 تک پہنچ گئی ہے

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 44 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1131 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 54428 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 389  افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 354 اور پنجاب میں 332 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 460،690
صحتیاب مریض: 
16،653 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 2410 کیسز رپورٹ ہوئے اور 44 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن میں سندھ سے 762 کیسز 14 ہلاکتیں، پنجاب 1102 کیسز 22 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 294 کیسز اور 8 ہلاکتیں، بلوچستان سے 108 کیسز،  اسلام آباد 131 کیسز اور آزاد کشمیر سے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ میں آج کورونا کے  مزید 762 کیسز سامنے آئے اور 14 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4336 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 762 نئے مریض سامنے آئے جب کہ پچھلے 24گھنٹوں میں14 مریض انتقال کر گئے۔

اس طرح صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 21645 اور ہلاکتیں 354 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 198 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد7213 ہے۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1102 کیسز اور 22 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اےنے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کےمریضوں کی مجموعی تعداد 19557 اور ہلاکتیں 332 ہوگئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا سے 6050 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 131 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1457 جب کہ اموات 12 ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 152 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورنا کے مزید 13کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 171 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 94 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے ہفتے کو کورونا کے مزید 108 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3306 ہوگئی ہے جب کہ 39 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 860 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں ہفتے کو کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 389 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 294 کیسز بھی سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 7685 ہوچکی ہے۔

کے پی میں 2396 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

ہفتے کو گلگت بلتستان سے کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم جمعے کو گلگت بلتستان میں مزید 5 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 607 ہو گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 427 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں اور 176 زیر علاج ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال