کورونا: سندھ بھر میں مزید 14 ہلاکتیں، کراچی سے سب سے زیادہ 618 کیسز رپورٹ

فائل فوٹو

کراچی: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے سندھ میں مزید 14 اموات ہوئیں جب کہ 762 نئے کیسز بھی سامنے آئے جن میں سے 618 کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4336 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 762 نئے مریض سامنے آئے جب کہ پچھلے 24گھنٹوں میں14 مریض انتقال کر گئے۔

اس طرح صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 21645 اور ہلاکتیں 354 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 198 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد7213 ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے کے 762 کیسز میں سے 618کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی سے 190، جنوبی 115، وسطی 112 ،کورنگی 76 اور ملیر  میں 81 جب کہ ضلع غربی سے 44 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں لاڑکانہ میں 20، حیدرآباد اور خیرپور میں 15،15، قمبر-شہدادکوٹ 3، جام شورو  اور تھرپار کر میں ایک ایک، میرپور خاص  اور  جیکب آباد میں 2-2  کیس ظاہر ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ بازاروں میں غیرضروری رش نہ کریں، احتیاطی تدابیر اپنانا ہی اس وبا سے نجات پانے کا راستہ ہے۔

مزید خبریں :