طیارہ حادثے میں جاں بحق میجر شہریار فضل، اہلیہ اور دو بچوں کی نماز جنازہ ادا

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاک فوج کے میجر شہریار فضل ان کی اہلیہ اور 2 بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

گزشتہ روز کراچی سے لاہور آنے والی بدقسمت پرواز میں عملے کے 8 ارکان سمیت 99 افراد سوار تھے جن میں سے 97 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

بدقسمت طیارے میں پاک فوج کے میجر شہریار فضل اہلیہ اور 2 بچوں کے ہمراہ سوار تھے اور عید منانے کراچی آرہے تھے تاہم یہ پرواز حادثے کا شکار ہوگئی اور پوری فیملی لقمہ اجل بن گئی۔

میجر شہریار فضل اور اہل خانہ کی نماز جنازہ مسجد علی بہادر آباد میں ادا کی گئی جس میں لواحقین، رشتے داروں، اعلیٰ فوجی حکام اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

مزید خبریں :