دنیا
Time 25 مئی ، 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

ضلع کلگام میں نام نہاد آپریشن کے نام پر بھارتی فورسز ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عیدالفطرکے موقع پربھی مظالم ڈھاتی رہی۔

بھارتی جارحیت کےخلاف سری نگرمیں کشمیری سڑکوں پرنکل آئے اور احتجاج کیا۔ خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ برس 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے غیر قانونی طور پر بھارت کے ساتھ اس کا الحاق کرلیا تھا۔

5 اگست سے قبل ہی بھارتی حکومت نے ریاست بھر میں کرفیو نافذ کردیا تھا جو اب بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :