Time 25 مئی ، 2020
پاکستان

ٹڈی دل کے حملے سے آم، کپاس اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان

ٹڈی دل نے ملتان، راجن پور، ضلع مظفرگڑھ اور کندھ کوٹ کے مختلف علاقوں میں حملہ کردیا۔

ٹڈی دل کے حملے سے آم، کپاس اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ چاول کی پنیری بھی تباہ ہوگئی۔

کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مخصوص جگہوں پر اسپرے کرنے کی بجائے جہاز کے ذریعے اسپرے کرائے.

ادھر اقوام متحدہ کی فوڈ اور ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مطابق ٹڈی دل کے حملوں کے باعث پاکستان کو موسم سرما کی فصلوں میں تقریباً 393 ارب پاکستانی روپےکا نقصان اٹھانا پڑے گا اور موسم گرما کی فصلوں میں مزید 451 ارب پاکستانی روپے کا نقصان ہوگا۔

مزید خبریں :